امریکی صدر سعودی عرب، برطانیہ اور جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں

اوباما اولین طور پر کل سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کریں گے اور بعد ازاں امریکہ ۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

474566
امریکی صدر سعودی عرب، برطانیہ اور جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں

امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب، برطانیہ اور جرمنی پر مشتمل 6 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن سے روانہ ہونے والے اوباما اولین طور پر کل سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کریں گے اور بعد ازاں امریکہ ۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں قائم کردہ بین الاقوامی اتحاد شام اور عراق میں تنظیم پر دباو میں اضافے کے حامل اضافی اقدامات سمیت شام کی خانہ جنگی، یمن کا معاملہ اور ایران کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر مبنی کاروائیوں پر غور کیا جانا متوقع ہے۔

باراک اوباما سعودی عرب کے بعد برطانیہ تشریف لے جائیں گے جہاں پر وہ 22 اپریل کے روز ملکہ الزبتھ سے تاریخی قلعے ونڈسر میں ظہرانے پر ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے دو طرفہ ملاقات سر انجام دیں گے۔

امریکی صدر آخر میں جرمنی کا دورہ کرتے ہوئے جرمن چانسلر سے ملاقات کریں گے اور ہان اور میسے ٹیکنالوجی نمائش دیکھیں گے۔



متعللقہ خبریں