امریکہ نے گوانٹا نامو کے 9 قیدیوں کو سعودی عرب بھیج دیا

امریکہ، انسانی روّیے کا مظاہرہ کرنے اور گوانٹانامو جیل کو بند کرنے کے لئے امریکہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنے پر سعودی عرب حکومت کا شکر گزار ہے

472562
امریکہ نے گوانٹا نامو کے 9 قیدیوں کو سعودی عرب بھیج دیا

امریکہ نے گوانٹا نامو کے 9 قیدیوں کو سعودی عرب بھیج دیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق منتقلی ضروری حفاظتی تدابیر اور انسانی اصولوں سمیت سعودی عرب حکومت کے ساتھ مربوط شکل میں کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، انسانی روّیے کا مظاہرہ کرنے اور گوانٹانامو جیل کو بند کرنے کے لئے امریکہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنے پر سعودی عرب حکومت کا شکر گزار ہے۔

سعودی عرب حکومت کے حوالے کئے جانے والے 9 قیدیوں میں سے ایک سال 2007 میں بھوک ہڑتال شروع کرنے والا اور اس وقت سے لے کر اب تک زبردستی خوراک لینے والا قیدی طارق با عضہ ہے۔

واضح رہے کہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے وزن 34 کلو تک پہنچنے پر طارق کے وکیل نے اپنے موّکل کو رہا کرنے کی اپیل کی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا۔

ان 9 افراد کی سعودی عرب منتقلی کے بعد گوانٹا نامو میں قیدیوں کی تعداد 80 رہ گئی ہے۔


متعللقہ خبریں