امریکی پرائمری صدارتی انتخابات میں سینڈرز اور کلنٹن میں شدید تناو

بحث کے دوران دونوں کے درمیان تلخی اور تناؤ بہت عیاں تھا۔ بعض مواقع پر سینڈرز نے کلنٹن کے جوابات کا مذاق اڑایا جبکہ ہیلری کلنٹن نے اپنے مدمقابل سے بات چيت کی

471402
امریکی پرائمری صدارتی انتخابات میں سینڈرز اور کلنٹن میں شدید تناو

متحدہ امریکہ میں ماہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل پارٹی کی صدارتی امیدواروں کا تعین کرنے کے لیے پرائمری انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اور اب امیدوار نیو یارک میں مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیو یارک میں 19 اپریل کو ہونے والے پرائمری انتخابات سے قبل ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور ویر مونٹ کے سینٹر برنی سینڈرز نے بروکلین میں ایک ٹی وی پروگرام میں ملک کی اندورنی اور خارجہ پالیسی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

سینڈرز نے اسرائیل فلسطین سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 2014 سے علاقے میں بے جا طاقت کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ان دونوں امید واروں کے درمیان اس بات پر بحث تیز ہوگئی ہے کہ صدارت کا حقدار کون ہے اور کون نہیں ہے۔

عام طور پر اس طرح کے ذاتی حملے رپبلکن امیدواروں کے درمیان ہوتے رہے ہیں اور ڈیموکریٹ اس سے اجتناب کرتے رہے تھے۔سینڈرز نے ہیلری کلنٹن پر کئی بار اس بات کے لیے بھی نکتہ چینی کی کہ ان کے وال سٹریٹ سے ماالی روابط رہے ہیں اور خاص طور پر ان کی بعض تقریروں اور خطاب کے لیے انھیں بعض بینکوں نے رقم ادا کی تھی۔

سینڈرز نے ہیلری کلنٹن پر اس بات کے لیے بھی سخت تنقید کی کہ وہ عراق جنگ کی حامی تھیں۔

دوسری طرف ہیلری کلنٹن نے بھی برنی سینڈرز پر تیز تر حملے جاری رکھے اور کہا کہ وہ جن مجوزہ پالیسیوں کی بات کرتے ہیں اس سے متعلق وہ خود ابہام کا شکار ہیں۔

بحث کے دوران دونوں کے درمیان تلخی اور تناؤ بہت عیاں تھا۔ بعض مواقع پر سینڈرز نے کلنٹن کے جوابات کا مذاق اڑایا جبکہ ہیلری کلنٹن نے اپنے مدمقابل سے بات چيت کی۔

برنی سینڈرز نے پچھلے آٹھ مقابلوں میں سے سات میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حامیوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جاتاہے۔

لیکن چونکہ جنوبی ریاستوں میں ہیلری کلنٹن نے بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں اس لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے جو ڈیلگيٹس درکار ہوتے ہیں اس میں ہیلری کلنٹن کو اب بھی برتری حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں