کرین کے ایک پری فیبرک عمارت پر گرنے سے 18 مزدور ہلاک 18 زخمی ، چین

چین کے صوبہ گوعانگ دونگ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کرین کے ایک پری فیبرک عمارت پر گرنے سے 18 مزدور ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں ۔

470779
کرین کے ایک پری فیبرک عمارت پر گرنے سے 18 مزدور ہلاک 18 زخمی  ، چین

جنوبی چین کے صوبےگونگ ڈونگ میں زیر تعمیرعمارت پر لگی80 ٹن بھاری کرین گرنے سے ایک پری فیبرک 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 مزدور ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں ۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ۔ زیر علاج چار مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پری فیبرک عمارت میں 139 مزدور موجود تھے ۔عمارت میں کرین تعمیراتی کام کے لیے نصب کی گئی تھی اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث حادثہ رونما ہوا جب کہ کرین گرنے کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

۔



متعللقہ خبریں