ہیروشیما کے واقع کی میں ہلاک شدگان کی یاد منائی جا رہی ہے

جی ۔ 7 وزراء خارجہ کے اجلاس میں ہیرو شیما کے واقع میں ہلاک ہونے والوں کی یاد منائی گئی

468478
ہیروشیما  کے  واقع کی میں ہلاک شدگان کی یاد منائی جا رہی ہے

دنیا کی ترقی پذیر ترین 7 اقتصادیات پر مشتمل جی ۔ 7 گروپ کے وزراء خارجہ کا اجلاس جاپانی شہر ہیروشیما میں منعقد ہوا۔

جی ۔ 7 وزراء خارجہ کے اجلاس میں ہیرو شیما کے واقع میں ہلاک ہونے والوں کی یاد منائی گئی۔

جی۔ 7 کے رکن ممالک امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزراء خارجہ نے اس حوالے سے ہلاک شدگان کے قبرستان پر حاضری دیتے ہوئے پھول رکھے۔

یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران 6 اگست سن 1945 کے روز امریکہ کی جانب سے پھینکے گئے ایٹم بم سے ہیرو شیما کی اینٹ سے اینٹ بج گئی تھی اور ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

71 برس قبل ہلاک ہونے والوں کی یاد گار پر پھول رکھنے والے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اس طرح ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

کیونکہ وہ اس طرح کی کسی تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے امریکی اعلی عہدیدار ہیں۔

جی ۔ 7 اجلاس میں دنیا سے جوہری اسلحہ کو ختم کرنے کا معاملہ زیر ِ بحث آئے گا، علاوہ ازیں یوکیرین اور مشرق وسطی کا سیاسی بحران سمیت کوریا میں کشیدگی، سمندری تحفظ اور انسداد ِ دہشت گردی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔



متعللقہ خبریں