روس،آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے آذربائیجان میں ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کیساتھ سہ رکنی اجلاس میں شرکت کی ۔

466103
روس،آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے جو سہ رکنی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں صدر الہام علی ییف کیساتھ ملاقات کی ۔ سہ رکنی اجلاس میں ایران،روس اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ شرکت کر رہے ہیں ۔

صدر الہام علی ییف نے ملاقات کے دوران سہ رکنی اجلاس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تینوں ممالک کے مابین سنجیدہ علاقائی تعاون کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے ۔ آذربائیجان روس اور ایران کیساتھ سرحد رکھنے والا واحد ملک ہے لہذا تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کے بعد ہونے والی فائر بندی کے معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فائر بندی پر عمل درآمد ہو رہا تھا لیکن بدقسمتی سے آرمینیا نے آج رات معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں اور معاہدے کے پابند رہیں گے ۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے بھی کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان مواصلات اور اقتصادی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انرجی کے شعبے میں بالمقابل سرگرمیوں کے دائرہ کار میں جیو سٹریٹیجک اور جیو پولیٹیک مفادات پائے جاتے ہیں ۔ آج ایران اور آذربائیجان کے ہم منصبوں کیساتھ مواصلات اور توانائی کےمنصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم کرنے والے سیاسی ورک فریم تشکیل دیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے محاذ پر جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔حالیہ واقعات ہمیں سیاسی حل کے لیے مزید فعال سرگرمیوں پر مجبور کرتے ہیں ۔یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم کے منسک گروپ کے شریک صدور کی کوششوں کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ منسک گروپ اور انٹر نیشنل ریڈ کراس کی مدد سے عنقریب ہی دوبارہ سیاسی عمل کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں