ایمنسٹی انٹرنیشنل: گذشتہ سال میں دنیا بھر میں ایک ہزار 634 افراد کو پھانسی دی گئی

پھانسیوں کی تعداد سال 2014 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے جو حالیہ ایک تہائی صدی میں بلند ترین سطح کی طرف مائل ہونے کا مفہوم رکھتی ہے

465857
ایمنسٹی انٹرنیشنل: گذشتہ سال میں دنیا بھر میں ایک ہزار 634 افراد کو پھانسی دی گئی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ سال میں دنیا بھر میں ایک ہزار 634 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔

تنظیم کے مطابق یہ تعداد سال 2014 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے جو حالیہ ایک تہائی صدی میں بلند ترین سطح کی طرف مائل ہونے کا مفہوم رکھتی ہے۔

تنظیم کی اس موضوع سے متعلق تازہ رپورٹ کے مطابق ان پھانسیوں میں سے 80 سے 90 فیصد ایران، پاکستان اور سعودی عرب میں دی گئیں۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بیجنگ انتظامیہ کے پھانسیوں کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے رپورٹ میں چین سے متعلق معلومات موجود نہیں ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ کے اختتام پر تمام حکومتوں کی طرف سے اختیار کردہ اس سزا کو قتل عام قرار دیا ہے اور سزا کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں