صلاح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا

امریکی محکمہ خارجہ نے 2015 میں فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے

465739
صلاح عبدالسلام  کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا

امریکی محکمہ خارجہ نے 2015 میں فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

اس بات کا اعلان گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی تحویل میں ساری ملکیت جس سے عبد السلام کا کوئی تعلق ہو اُس پر بندش لگا دی گئی ہے اور امریکیوں پر پابندی ہوگی کہ وہ اُن سے کسی قسم کی لین دین نہیں کرسکتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلجئیم میں پیدا ہونے والا فرانسیسی شہری صلاح عبد السلام عراق داعش کا اہم سرغنہ ہے جسے امریکی محکمہٴ خارجہ نے پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں