داعش کا صفایا ہماری اولین ترجیح ہے: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے دفاعی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لیے فوج کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران صدر نے کہا کہ داعش کا صفایا ہماری اولین ترجیح ہے

465514
داعش کا صفایا ہماری اولین ترجیح ہے: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے دفاعی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لیے فوج کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے بعد ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ داعش کا صفایا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

بیان میں بتایا گیا ہےکہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ کو مزید فعال بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں اتحادی فوج نے شامی شہر راقہ اور عراقی شہر موصل کے درمیان رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

صدر اوباما نے مزید کہا کہ داعش کو مالی وسائل فراہم کرنے والے تمام راستے مسدود کیے جا رہے ہیں جس سے اس کی کمر ٹوٹ جائے گی ۔



متعللقہ خبریں