اسپین شام میں فوجی بھیجنے پر تیار ہے

اگر اسپین نے شام میں اپنے فوجی نہیں بھیجے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں ایسی کوئی طلب موصول نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم ماریانو راجوئے

464284
اسپین شام میں فوجی بھیجنے پر تیار ہے

اسپین شام میں فوجی بھیجنے پر تیار ہے۔

اسپین کے عبوری وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے "سلواڈوس " نامی پروگرام میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اگر اسپین نے شام میں اپنے فوجی نہیں بھیجے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں ایسی کوئی طلب موصول نہیں ہوئی۔

راجوئے نے ،عراق، افغانستان ، ترکی، سینیگال اور مالی میں ہسپانوی یونٹوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہسپانوی یونٹوں کی موجودگی جنگ کے خاتمے میں کوئی کردار ادا کر سکتی ہے تو ہم شام میں بھی فوجی یونٹیں بھیج سکتے ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شام میں 5 سال سے جاری خانہ جنگی کا سب سے تکلیف دہ پہلو مہاجرین کا بحران ہے۔



متعللقہ خبریں