حملوں کا ضروری جواب دے دیا گیا ہے اور دشمن کو سخت دہچکہ لگایا گیا ہے

آرمینی فورسز کے تحریکی اقدام کے بعد جوابی آپریشن کیا گیا ہے جس میں فرنٹ لائن کے بعض اسٹریٹجک اہمیت کے حامل نقاط پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ صدر الہام علی ایف

464040
حملوں کا ضروری جواب دے دیا گیا ہے اور دشمن کو سخت دہچکہ لگایا گیا ہے

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے کہا ہے کہ آرمینیا کی طرف سے حملوں کا ضروری جواب دے دیا گیا ہے اور دشمن کو سخت دہچکہ لگایا گیا ہے۔

علی ایف نے آرمینیا۔آذربائیجان فرنٹ لائن پر پیش آنے والی کشیدگی کے بعد سکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرمینی فورسز کے تحریکی اقدام کے بعد جوابی آپریشن کیا گیا ہے جس میں فرنٹ لائن کے بعض اسٹریٹجک اہمیت کے حامل نقاط پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کا مقصد علاقے کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور اسی وجہ سے وہ ایک تواتر کے ساتھ اس نوعیت کے تحریکی اقدامات کر رہا ہے۔

الہام علی ایف نے کہا کہ انہوں نے دوبارہ ہمارے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں ہمارے فوجی اور افسران جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اس کے بعد آذربائیجان کی فوج نے دشمن کا سر کچل دیا اور اب وہ چِلا رہے ہیں کہ آذربائیجان نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فائر بندی کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ ان کی تحریکی کاروائی کا موزوں جواب دیا ہے۔ اور جب تک آرمینیا اپنی تحریکی کاروائیوں سے باز نہیں آتا آذربائیجان کی فوج اب کے بعد بھی انہیں ان کے کئے کی سزا دیتی رہے گی۔



متعللقہ خبریں