امریکی ڈرون حملے،الشباب کا اہم سرغنہ ہلاک

امریکی ڈرون طیاروں نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں الشباب تنظیم کا اہم سرغنہ حسن علی ڈورہ اور اس کے گیارہ ساتھی ہلاک ہو گئے

463088
امریکی ڈرون حملے،الشباب کا  اہم سرغنہ ہلاک

امریکی ڈرون طیاروں نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

یہ حملے جنوبی شہر جیلیب کے قریب کیے گئے جن کے دوران تنظیم کا اہم سرغنہ حسن علی ڈورہ اور اس کے گیارہ ساتھی ہلاک ہو گئے۔

حسن علی ڈورہ پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ سال موغا دیشو کے ایک ہوٹل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں 0 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

سن 2004 میں قائم الشباب نامی تنظیم، القائدہ کی حمایتی ہے جو کہ صومالیہ کی مغرب نواز حکومت کی مخالفت کر رہی ہے جس کے قبضے میں ملک کے جنوبی اور وسطی علاقے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں