صدراوباما کے قتل کی دھمکی مہنگی پڑی

مجرم نے صدر کو دو بار قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے جواز میں اسے تین سال کے لیے حوالات کی ہوا کھانی پڑے گی

459543
صدراوباما کے قتل کی دھمکی  مہنگی پڑی

امریکی صدر باراک اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو تین سال تک حوالات کی ہوا کھانی ہو گی۔

میڈیسون شہر میں ہونے والی عدالتی کاروائی میں جیوری نے 55 سالہ برائن داچر کو زبانی طور پر اور فیس بک پر صرف کردہ جملوں کی بنا پر دو بار " صدر کو قتل کی دھمکی دینے کا" قصور وار ٹہراتے ہوئے تین سال کی سزائے قید صادر کی ہے۔

واضح رہے کہ سن 2013 میں بھی فلوریڈا میں ایک شخص کو فیس بک کے ذریعے صدر اوباما کو قتل کی دھمکی دینے کے جواز میں 15 ماہ کے لیے جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں