ایم ایچ 370 کے ملبے کے بعض حصے ملے ہیں:آسٹریلیئن حکام

آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ موزمبیق کے ساحل کے قریب سے ملنے والے ملبے کے دو ٹکڑے ممکنہ طور پر دو سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین بوئنگ طیارے کے ہو سکتے ہیں

457458
ایم ایچ 370 کے ملبے کے بعض حصے ملے ہیں:آسٹریلیئن حکام

آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ موزمبیق کے ساحل کے قریب سے ملنے والے ملبے کے دو ٹکڑے ممکنہ طور پر دو سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین بوئنگ طیارے کے ہو سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک تقریباً ایک میٹر لمبا دھات کا ٹکڑا ہے جو رواں ماہ کے اوائل میں ایک امریکی سیاح کو ساحل کی ریت پر سے ملا تھا جب کہ ایک ٹکڑا گزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک نوجوان کو ملا جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے یہاں آیا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈیرن چیسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ان ٹکڑوں کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ یہ فلائٹ ایم ایچ 370 کا حصہ ہیں جو آٹھ مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی اور اس پر عملے سمیت 239 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ہوابازی کے محکمے کے حکام باور کرتے ہیں کہ یہ جہاز بحر ہند پر پرواز کرتے ہوئے موزمبیق کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں