اقوام متحدہ کی اسد انتظامیہ کو امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسد انتظامیہ سے طبی سازو سامان کی متاثرہ علاقوں تک رسائی کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے

456577
اقوام متحدہ  کی اسد انتظامیہ کو امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل فرخان حق کا کہنا ہے کہ شام میں اسد قوتوں نے خمص کے شمالی نواحی علاقوں میں مخالفین کے زیر کنٹرول خُلا علاقے کو امدادی قافلوں اور طبی سازو سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی۔

حق نے نیو یار ک میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس قسم کے واقعات شہریوں کی اموات میں اضافے کا موجب بنیں گے۔

امدادی قافلے میں 50 ہزار افراد کے لیے کافی ہونےو الی خوردنی اشیاء اور طبی سامان موجود ہونے کا ذکر کرنے والے حق نے اسد انتظامیہ سے تمام تر طبی سازو سامان کی بلا مشروط ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ خمص میں مخالفین کے زیر کنٹرول 70 ہزار کی آبادی کے حامل خُلا کو 4 سال سے اسد قوتوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں