فرانس: ائیرپورٹ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خالی کروا لیا گیا

ائیر پورٹ میں اضافی سکیورٹی فورسز کو منتقل کر دیا گیا اور طیاروں میں سوار مسافروں کو بھی اتار لیا گیا

456738
فرانس: ائیرپورٹ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خالی کروا لیا گیا

فرانس کے شہر ٹلاوس کے ائیر پورٹ' بلاگ نیک' کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

ائیر پورٹ میں اضافی سکیورٹی فورسز کو منتقل کر دیا گیا اور طیاروں میں سوار مسافروں کو بھی اتار لیا گیا۔

ایک مشتبہ سوٹ کیس کی وجہ سے ائیر پورٹ کی تلاشی لی گئی جس کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق ائیر پورٹ کو کھول دیا گیا ہے اور مسافروں کا ٹرمینل میں داخلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل بیلجئیم میں اوپر تلے ہونے والے حملوں کی وجہ سے یورپ بھر میں سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں