مالی:فوجی مشن پر حملے کی کوشش،حملہ آور ہلاک

مالی کے دارالحکومت باماکو میں یورپی یونین کے عسکری تربیتی مشن کے مقیم ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا

455709
مالی:فوجی مشن پر حملے کی کوشش،حملہ آور ہلاک

مالی کے دارالحکومت باماکو میں یورپی یونین کے عسکری تربیتی مشن کے مقیم ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ۔

اس واقعے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامنے متعین حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ کر تے ہوئے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

یورپی یونین مشن نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔



متعللقہ خبریں