پاکستان ایٹمی سیکیورٹی کو بخوبی نبھا رہا ہے: متحدہ امریکہ

امریکہ رواں ماہ کی 31تاریخ کو ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ امریکہ رواں ماہ کی 31تاریخ کو ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے

454682
پاکستان ایٹمی سیکیورٹی کو بخوبی نبھا رہا ہے: متحدہ امریکہ

متحدہ امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمے داریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ایسے پروگرام کی تشکیل میں اہم کردارادا کیا جو نہ صرف اس کے اپنے مفادات کا تحفظ کررہاہے بلکہ علاقائی بنیادوں پر تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔
امریکہ رواں ماہ کی 31تاریخ کو ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روزگاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کر رہا ہے بلکہ علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سینٹر فار ایکسی لینسی کا قیام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

اوباما انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش رفت دیکھی ہے، اس موقع پر سینیٹر باب کورکرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے پرسبقت لینے کیلیے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں