افریقہ ایک بار پھر ایبولا کی لپیٹ میں

'ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ایبولا کے وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے جبکہ تین افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے

453428
افریقہ ایک بار پھر ایبولا کی لپیٹ میں

افریقی ممالک میں سے گنی میں ایبولا وبا کے 29 دسمبر کو مکمل طور پر قابو پانے کے اعلان کے باوجود اس وبا کے دو واقعات سامنے آئے ہیں۔

'ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے ایبولا کے وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے جبکہ تین افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

حکام کے مطابق خاتون رواں ماہ کے آغاز پر بیمار پڑنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں جن کی لاش سے لیے جانے والے نمونے سے خاتون کے ایبولا وائرس کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ایک اور نیا کیس سامنے آنا اس حقیقت کا اظہار ہے کہ آئندہ دنوں میں سیرالیون میں ایبولا سے متاثرہ مریضوں کی سخت نگرانی اور تمام ضروری اقدامات جاری رکھنا ہوں گے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

عالمی ادارے نے خطے کے دیگر دو ملکوں سیرالیون اور گنی کو بالترتیب 7 نومبر اور 29 دسمبر کو ایبولا سے پاک قرار دیا تھا جس کے بعد صرف لائبیریا ہی وائرس سے متاثرہ ملک بچا تھا۔

عالمی ادارے کے قواعد کے مطابق کسی بھی ملک کو ایبولا کے وائرس سے مکمل پاک قرار دینے کے لیے 42 دن کا وقت مقرر ہے جس کے دوران مزید کوئی کیس سامنے نہ آنے پر وائرس کو غیر موثر سمجھ لیا جاتا ہے۔

دسمبر 2013ء میں مغربی افریقہ میں پھیلنے والے ایبولا وائرس کے نتیجے میں 11 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں