میں نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے اب باری اسمبلی ممبران کی ہے
ایک ماہ قبل خالی ہونے والی سیٹ کے لئے صدر باراک اوباما نے صفائی کی عدالت کے رکن میرک گارلینڈ کو امیدوار پیش کیا ہے
امریکہ میں سپریم کورٹ کی رکنیت کے مباحث میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایک ماہ قبل خالی ہونے والی سیٹ کے لئے صدر باراک اوباما نے صفائی کی عدالت کے رکن میرک گارلینڈ کو امیدوار پیش کیا ہے۔
انتہا پسند جج انتونیو سکالیہ کی وفات کے بعد صدر اوباما کے اپنے اقتدار کے آخری سال میں نئے جج امیدوار کو پیش کرنے کی ریپبلکنز کی طرف سے مخالفت کی گئی ہے تاہم یہ مخالفت صدر اوباما کے فیصلے میں رکاوٹ نہیں بن سکی۔
صدر اوباما نے گارلینڈ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس یقین کے ساتھ گارلینڈ کو امیدوار پیش کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے لئے "اعتدال پسند، غیر متعصب اور غیر جانبدار ثابت ہوں گے"۔
انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے اب باری اسمبلی ممبران کی ہے"۔
میرک گارلینڈ نے اس بارے میں اپنی ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امیدواری ان کے اہلیہ کے ان کی طرف سے شادی کی درخواست قبول کرنے کے بعد ان کے لئے سب سے بڑی خوشی ہے۔