نائیجیریا:مسجد پر حملہ 22 افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کے شہر مائیڈی ُگوری کی ایک مسجد میں خود کش حملہ ہوا جس میں 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے

451929
نائیجیریا:مسجد پر حملہ 22 افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کے شہر مائیڈی ُگوری کی ایک مسجد میں خود کش حملہ ہوا جس میں 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہےکہ یہ حملہ دو خود کش خواتین نے کیا تھا جو کہ مردوں کے بھیس میں تھیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم دہشت گرد تنظیم بوکو حرام پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حفاظتی دستوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیم کے خلاف آپریشنز میں کافی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس کے حملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ بوکو حرام تنظیم سن 2007 سے نائیجریا اور ہمسایہ ممالک میں مصروف ہے جس کے حملوں میں اب تک 17 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں