امریکہ شام سے روسی فوجیوں کے انخلاء کا جائزہ لے رہا ہے

وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ، روسی فوجیوں کے شام سے انخلاء کا قریبی جائزہ لے رہا ہے

451675
امریکہ شام سے روسی  فوجیوں کے انخلاء کا جائزہ لے رہا ہے

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ روسی فوجیوں کی شام سے روانگی کا جائزہ لے رہا ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روسی صدر کے اپنے وعدے کی پاسداری کرنے یا نہ کرنے کا ہم قریبی طور پر جائزہ لیں گے ، اس حوالے سے ابتدائی معلومات روس کے اپنے وعدے پر پابند ہونے کی تصدیق کرتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عمل کے شام میں خانہ جنگی یا پھر خطے پر کس طرح اثرِ انداز ہونے پر کسی بیان کو جاری کرنا قبل از وقت ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روس نے شام سے انخلاء کے فیصلے سے امریکہ کو اس سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔

ایرنسٹ نے بتایا کہ ہمارے خیال میں روسی فوجی مداخلت ،اسد انتظامیہ کو سیاسی مذاکرات کے سلسلے میں داخل ہونے سے باز رکھ رہی تھی، لہذا اگر روس نے اپنے وعدے کی پاسداری کی تو پھر یہ چیز شام، روس اور امریکہ کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔

یاد رہے کہ ماسکو نے شامی مخالفین اور وائٹ ہاوس کے مطالبے کہ اسد کا استعفی شام میں قیام امن کا سبب بنے گا کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی دفتر ِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوٹن کے مذکورہ فیصلے پر رضامند ہونے کے پیچھے کس حقیقت کے کار فرما ہونے کا تعین کرنا نا ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں