روسی گیس کمپنی کا اوزبیکستان سے گیس خرید نے کا فیصلہ

گیس پروم انٹر نیشنل کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اوزبیک نیفٹ گیس اور گیس پروم کے درمیان ہونے والی مصالحت کے نتیجے میں روسی کمپنی گیس پروم امسال اوزبیکستان سے خریدی جانے والی گیس کی مقدار کو بڑھا ئے گی ۔

451222
روسی گیس کمپنی  کا اوزبیکستان سے گیس خرید نے کا فیصلہ


روسی گیس کمپنی گیس پروم نےاب اپنا رخ اوزبیکستان کی طر ف موڑ لیا ہے ۔

گیس پروم انٹر نیشنل کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اوزبیک نیفٹ گیس اور گیس پروم کے درمیان ہونے والی مصالحت کے نتیجے میں روسی کمپنی گیس پروم امسال اوزبیکستان سے خریدی جانے والی گیس کی مقدار کو بڑھا ئے گی ۔ طرفین کے مابین اس سے قبل طے پانے والے معاہدے کی رو سے روسی کمپنی اوزبیکستان سے چار ارب کیوبک میٹر گیس خرید ے گی ۔ گیس پروم کے سربراہ الیکسے میلر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی خرید کے معاملے میں ترکمانستان کیساتھ اختلافات کیوجہ سے 2016 سے اس ملک سے گیس کی خرید کو بند کر دیا گیا ہے ۔

2014 میں اوزبیکستان سے 4 ارب کیوبک میٹر گیس خریدنے والی روس کی انرجی کمپنی نے 2015 میں اوزبیکستان سے اس مقدار کا ایک چوتھائی حصہ گیس خریدی تھی ۔



متعللقہ خبریں