کینیڈا میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں مسلح حملہ

ترجمان نے بتایا کہ ہم نہیں سمجھے کہ یہ نفرت انگیز یا پھر ایک نسلی حملہ تھا

449448
کینیڈا میں مسلمانوں کے ایک قبرستان  میں مسلح حملہ

کینیڈین صوبے البرٹا میں مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک قبرستان میں رسم ِجنازہ کے دوران مسلح حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

شاہی گھڑ بردارمحکمہ پولیس کی ترجمان شیرون فرینکس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ایک قبرستان میں تدفین کے دوران نا معلوم افراد نے وہاں پر موجود لوگوں پر فائر کھول دیا۔ جس دوران چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہم نہیں سمجھے کہ یہ نفرت انگیز یا پھر ایک نسلی حملہ تھا۔



متعللقہ خبریں