وینزویلا کے صدر نے امریکہ میں تعینات اپنے اعلیٰ سفارتکار کو واپس بلا لیا

یہ اقدام امریکہ کی طرف سے وینیزویلا کے چند اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا حکمنامہ جاری ہونے اور اس ملک کو امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے کے بعد احتجاجاً کیا گیا

448958
وینزویلا کے صدر نے امریکہ میں تعینات اپنے اعلیٰ سفارتکار کو واپس بلا لیا

وینزویلا کے صدر نے امریکہ میں تعینات اپنے اعلیٰ سفارتکار کو واپس بلا لیا ہے۔

یہ اقدام امریکہ کی طرف سے وینیزویلا کے چند اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا حکمنامہ جاری ہونے اور اس ملک کو امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے کے بعد احتجاجاً کیا گیا۔

صدر نکولس مادورو نے بدھ کو امریکہ کے اقدام کی مذمت کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں اس بات کا اعلان کیا۔ یہ حکمنامہ گزشتہ سال جاری کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے اس کی تجدید کی۔

اس حکمنامے میں وینیزویلا کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے ''غیر معمولی'' خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

امریکہ اور وینیزویلا کے درمیان 2010 سے سفیر کی سطح کے تعلقات نہیں۔ وینیزویلا نے گزشتہ سال واشنگٹن میں اپنے ناظم الامور میکسیملیئن آروالائز کو سفیر تعینات کیا تھا مگر امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ان کی تعیناتی کی منظور نہیں دی۔

دونوں ملکوں کے تعلقات کچھ عرصہ سے وینیزویلا کی طرف سے ان الزامات کی وجہ سے کشیدہ ہیں کہ امریکہ جنوبی امریکہ کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں