متحدہ امریکہ کی عراق میں داعش کےکیمیاوی ڈپو پربمباری

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک اہم بم ساز کو گرفتار کر لیا گیا امریکی وزارت دفاع کے مطابق سلیمان داؤد البقر آئی ایس میں کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر تھا اور اسے رواں برس فروری میں عراق سے گرفتار کیا گیا

448823
متحدہ امریکہ  کی عراق میں داعش کےکیمیاوی ڈپو پربمباری

متحدہ امریکہ نے پہلی بار عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کیمیاوی ہتھیاروں کی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

متحدہ امریکہ کی وزارتِ دفاع نے داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اسلحے کے ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک اہم بم ساز کو گرفتار کر لیا گیا امریکی وزارت دفاع کے مطابق سلیمان داؤد البقر آئی ایس میں کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر تھا اور اسے رواں برس فروری میں عراق سے گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش داؤد سے ان مقامات کے بارے میں پتا چلا ہے، جہاں داعش کیمیائی مادے ذخیرہ کرتی تھی اور جہاں ان سے ہتھیار بنائے جاتے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق ان تفصیلات کے بعد ہی ایسے مراکز کو فضائی حملوں سے تباہ کرنا ممکن ہو سکا تھا۔ اس کام میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے اس بم ساز سے اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے عراقی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے بم ساز کے بارے میں انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا لیکن اس کی شناخت اور شدت پسند گروپ کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام میں اس کے کردار کے بارے میں معلومات اسی ہفتے جاری کی گئیں۔



متعللقہ خبریں