متحدہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ

دو امریکی ریاستوں میں ہونے والے تازہ انتخابات میں دو امیدواروں ٹَیڈ کروز اور بیرنی سینڈرز کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سینڈرز نے کینساس اور نیبراسکا میں اپنی حریف سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی

445372
متحدہ امریکہ  میں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ

متحدہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

متحدہ امریکہ کی پانچ مزید ریاستوں میں ابتدائی انتخابی معرکے کی ہیجان خیز کیفیت۔

دو امریکی ریاستوں میں ہونے والے تازہ انتخابات میں دو امیدواروں ٹَیڈ کروز اور بیرنی سینڈرز کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینڈرز نے کینساس اور نیبراسکا میں اپنی حریف سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی۔ اس کے برعکس کلنٹن لوئیزیانا میں جیت گئیں، جسے زیادہ اہم ریاست خیال کیا جاتا ہے۔ لوئیزیانا میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ارب پتی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹرمپ کینٹیکی میں بھی جیت رہے ہیں۔ اُن کی پارٹی میں اُن کے حریف امیدوار ٹَیڈ کروز کو کینساس اور مین میں کامیابی ملی ہے۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے صدارتی امیدواروں کا حتمی انتخاب اس سال موسم گرما میں کریں گی۔ اس سال امریکا میں صدارتی انتخابات آٹھ نومبر کو ہوں گے۔



متعللقہ خبریں