متحدہ امریکہ کے ابتدائی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی میں ٹرمپ کے خلاف مزاحمت

متحدہ امریکہ میں ماہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ابتدائی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدواروں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ پر اپی ہی پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے

444594
متحدہ امریکہ کے ابتدائی صدارتی  انتخابات میں ریپبلکن پارٹی میں ٹرمپ کے خلاف مزاحمت

متحدہ امریکہ میں ماہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ابتدائی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدواروں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ پر اپی ہی پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے اپنی جماعت کو ٹرمپ کی نامزدگی سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک خود پسند شخص اور دھوکے باز ہیں۔ رومنی کے بقول ٹرمپ مسلمانوں او ر امریکا میں مقیم میکسیکو کے شہریوں پر مختلف قسم کے الزامات عائد کر کے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح وہ آزادی اظہار کو محدود بنانے کے حق میں ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں میں ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک سب سے آگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جارحانہ رویے اور انتہا پسندانہ مؤقف سے ریپبلکن پارٹی میں بہت سے لوگوں کو ناراض کیا ہے اگرچہ بظاہر وہ صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں