اسپین میں سانچیز اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے

اسپین میں 20 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

443649
اسپین میں سانچیز اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے

اسپین میں 20 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

اسپین کے چھٹے شاہ فلپ نے سوشلسٹ لیبر پارٹی کے سربراہ پیڈرو سانچیز کو حکومت قائم کرنے کے فرائض سونپے ہیں لیکن پہلے راؤنڈ میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے انھیں 130 مثبت اور 219 منفی ووٹ دئیے گئے ۔ کل آخری اور دوسرا راؤنڈ ہوگا اگر اس میں بھی سانچیز اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکے تو شاہ فلپ کسی دوسری پارٹی کو حکومت قائم کرنے کے فرائض سونپیں گے یا پھر پارلیمنٹ کو کلعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے ۔

20 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ملک میں چار سال سے برسر اقتدار راہوئے کی زیر قیادت عوامی پارٹی نے جیت لیے تھے لیکن وہ تنہا حکومت قائم کرنے کے لیےضروری ووٹ حاصل نہ کر سکی تھی ۔پارلیمنٹ سے بھی ضروری حمایت حاصل نہ کر سکنے کیوجہ سے راہوئےنے حکومت قائم کرنے کے فرائض کو قبول نہیں کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں