سعودی عرب: رعد الشمال فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

سعودی عرب کی طرف سے 20 ممالک کی شرکت سے اور رعد الشمال کے نام سے منعقدہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں

440776
سعودی عرب: رعد الشمال فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

سعودی عرب کی طرف سے 20 ممالک کی شرکت سے اور رعد الشمال کے نام سے منعقدہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کثیر شرکت اور وسیع علاقے پر محیط ہونے کی وجہ سے رعد الشمال مشقیں دنیا کی بڑی ترین فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہیں اور ان مشقوں میں شامل فورسز کو غیر منّظم افواج اور دہشتگرد گروپوں کے مقابل کاروائی کی تربیت دی جائے گی۔

فوجی مشقوں سے متعلق سرکاری ویب سائٹ درعا الوطن نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بعض شریک ممالک کے فوجی حکام مشقوں کے کمانڈ سینٹر میں پہنچ گئے ہیں۔

ان مشقوں کو علاقے کی تاریخ میں اس وقت تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں قرار دیا جا رہا ہے۔

مشقیں 3 ہفتوں تک جاری رہیں گی اور ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، تیونس، اتحاد القمری، جبوتی، عمان، قطر، ملائشیا، مصر، موریتانیہ، موریشس اور الجزائر کی ڈھال فورس شرکت کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں