مقدونیہ مہاجرین کو پناہ دینے کے لئے رائے شماری کروائے گا

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر یورپی یونین ہنگری میں ایسے انسانوں کی رہائش کا فیصلہ کرے کہ جو ہنگری کے شہری نہیں ہیں: وکٹر اوربان

439269
مقدونیہ مہاجرین کو پناہ دینے کے لئے رائے شماری کروائے گا

ترکی کی شام کی سرحد پر واقع شہر کیلیس ایک لاکھ 17 ہزار شامیوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن مقدونیہ صرف 827 مہاجرین کو پناہ دینے کے لئے رائے شماری کروائے گا۔

یورپی یونین کی طرف سے اپنے رکن ممالک کو مہاجرین کا جو ضروری کوٹہ تقسیم کیا جائے گا اس پر مقدونیہ کے وزیر اعظم وکٹراوربان نے عوام کی منظوری کے لئے ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریفرنڈم میں عوام کے سامنے یہ سوال رکھا جائے گا کہ " کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر یورپی یونین ہنگری میں ایسے انسانوں کی رہائش کا فیصلہ کرے کہ جو ہنگری کے شہری نہیں ہیں؟ "

اوربان نے اس موقف کے ساتھ کہ" رائے شماری میں نفی میں ووٹ کا استعمال کرنے والے ہنگری کی آزادی کے حق میں ہوں گے" یورپی یونین کے دیگر ممالک کو بھی یہی راستہ اختیار کرنے کی تحریک دی ہے۔

اوربان نے کہا ہے کہ" کوٹے کا اطلاق ہنگری اور یورپ کی نسلی، ثقافتی اور دینی شکل کی تشکیلِ نو کرے گا۔"

انہوں نے کہا کہ" یورپ کے کسی بھی ادارے کو ہنگری کی حکومت کو اس کا حکم دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

اس وقت تک کسی نے یورپیوں سے یہ نہیں پوچھا کہ کیا آپ مجبوری کا کوٹہ چاہتے بھی ہیں کہ نہیں؟

انہوں نے کہا کہ انسانوں سے پوچھے بغیر اس قسم کا فیصلہ کرنا طاقت کا غلط استعمال کرنا ہے"۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک میں جن ایک لاکھ 60 ہزار مہاجرین کا کوٹہ تقسیم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے اس میں سے ہنگری کے حصے میں صرف 827 مہاجرین آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں