امریکہ میں حفظان صحت کے حوالے سے 1٫9 ارب ڈالر امداد کی اپیل

امریکہ میں حفظان صحت کے حوالے سے 1٫9 ارب ڈالر امداد کی اپیل

437547
امریکہ میں  حفظان صحت کے حوالے سے 1٫9 ارب ڈالر امداد کی اپیل

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ملک اور لاطینی امریکہ میں وائرس کے خلاف جدوجہد کے لیے 1٫9 ارب ڈالر کی مالی امداد پر مبنی سرکاری درخواست کانگریس کو پیش کر دی ہے۔

صدر اوباما نے اپنی اس درخواست کو ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کے ذریعے خط تحریر کرتے ہوئے پیش کی ہے۔

بحیثیت صدر امریکی عوام کو صحت و تحفظ فراہم کرنے کو اولیت دینے کا ذکر کرنے والے اوباما نے کہا کہ مذکورہ رقوم کو وائرس سے نبرد آزما ہونے کے زیر مقصد بروئے کار لایا جائیگا۔

اوباما کا یہ مطالبہ مقامی حفظان صحت کے نظام کو تقویت دینے، زیکا وائرس کا تعین کرنے اور ملک میں کسی ممکنہ وبائی مرض کے خلاف تدابیر اختیار کرنے کی خاطر لازمی اقدامات اٹھانے کی حمایت کرتا ہے۔

صدر نے ایوان نمائندگان کو فوری طور پر اس موضوع کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔





متعللقہ خبریں