فجی میں تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی

فجی میں تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی

437267
فجی میں تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی

فجی میں اپنی تاریخ کے بد ترین سائیکلون طوفان نے 17 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

ونسٹن طوفان نے ملک کو کسی جنگی میدان میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

اس ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔

فی گھنٹہ تین سو کلو میٹر کی رفات سے چلنے والی آندھی، شدید بارشوں اور 12 میٹر سے بلند لہروں نے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ ساحل سمندر کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

ملک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے تو تعلیمی ادارو ں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی منقطع ہیں۔

وزیر اعظم فرینکس بینی مارا ما نے کہا ہے کہ ہم " انتہائی بدترین حالات سے دو چار ہیں ہر کوئی اپنی حفاظت کا ذمہ خود اٹھائے۔پولیس اور فوج امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

اسی اثناء نیو زی لینڈ اور آسڑیلیا نے اس ملک کو مدد فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں