یوکرائن: روس مخالف مظاہرین نے روسی بینکوں پر حملہ کر دیا

یوکرائن میں سال 2014 میں یانوکووچ انتظامیہ کا تختہ الٹنے کا سبب بننے والے مظاہروں کی سالانہ یاد کے لئے جمع ہونے والے مظاہرین نے روسی بینکوں پر حملہ کر دیا

436568
یوکرائن: روس مخالف مظاہرین نے روسی بینکوں پر حملہ کر دیا

یوکرائن میں سال 2014 میں یانوکووچ انتظامیہ کا تختہ الٹنے کا سبب بننے والے مظاہروں کی سالانہ یاد کے لئے جمع ہونے والے مظاہرین نے روسی بینکوں پر حملہ کر دیا۔

مظاہروں کی سالانہ یاد کے موقع پر دارالحکومت کیو میں روس مخالف مظاہرین نے روسی بینکوں کی کیو کی شاخ پر حملہ کر دیا۔

مشتعل مظاہرین نے بینکوں پر پتھراو کیا اور عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

مظاہرین نے پوری رات سڑکوں پر بسر کی۔

دو سال قبل کے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے یادگاری تقریب کا انعقاد کیا اور وسیع شرکت سے مارچ کی۔

مظاہرین نے ہلاک ہونے والوں کی ہلاکت کی جگہ پر ان کی یاد میں پھول بھی رکھے۔

واضح رہے کہ یوکرائن میں سال 2013 کے اواخر میں صدر وکٹر یاناکووچ کے یورپی یونین کے ساتھ اشتراک کے سمجھوتے کو التوا میں ڈالنے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیو میں یورپی یونین کی حمایت میں مظاہرے شروع ہوئے۔

مظاہرے کئی روز تک جاری رہے اور اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واقعات کے بڑھنے پر یاناکووچ روس فرار ہو گئے اور اس کے فوراً بعد روس نے کریمیا کا الحاق کر لیا۔

اس کے بعد ملک کے مشرق میں روسی حامی علیحدگی پسندوں نے مرکزی انتظامی فورسز کے خلاف بھاری اسلحے کے ساتھ جھڑپوں کا آغاز کر دیا۔

اس تاریخ سے لے کر اب تک علاقے میں فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں