خشک سالی کے باعث دس لاکھ افریقی بچے بھوک کا شکار ،یونیسیف

یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں خشک سالی کے باعث کم سے کم دس لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔

435264
خشک سالی کے باعث دس لاکھ افریقی بچے بھوک کا شکار ،یونیسیف

خشک سالی کے باعث دس لاکھ افریقی بچے بھوک کا شکار ،یونیسیف

بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں خشک سالی کے باعث کم سے کم دس لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔

یونیسیف نے عالمی برادری سے صومالیہ، ایتھوپیا اور انگولا میں صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے امداد کی اپیل کی ۔ادارے کا کہنا ہے کہ دو سال سے جاری خشک سالی اور گزشتہ 50 برسوں سے ایل نینیو کے شدید اثرات کے باعث خطے کے بچے خوراک اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔خشک سالی سے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ایتھوپیا میں صورت حال بدترین ہے جہاں ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے جنھیں خوراک کی ضرورت ہے ۔دو ہفتے قبل زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ملک کے خشک سالی سے متاثرہ دیہی علاقوں میں ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق وہاں 24 لاکھ افراد کو غذائی امداد کی ضرورت ہے ۔ نمیبیا اور بوٹسوانا کے عوام بھی شدید خشک سالی کا شکار ہیں -



متعللقہ خبریں