بوکو حرام کے سینکڑوں شر پسند ہلاک،کیمرون کا دعوی

کیمرون کا کہنا ہے کہ اُس نےدہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف نائیجیریا میں کی جانے والی کاروائی کے دوران162 دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں

433511
بوکو حرام کے سینکڑوں شر پسند ہلاک،کیمرون کا دعوی

کیمرون کا کہنا ہے کہ اُس نےدہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف نائیجیریا میں کی جانے والی کاروائی کے دوران162 دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں۔

کیمرون کے وزیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان عیسی چیروما نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کی ملحقہ سرحد پرگزشتہ ہفتےکے آپریشن میں کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواداور اسلحے سمیت112 یرغمالیوں کوبازیاب کروا لیا گیا ہے۔

نائیجریاکی فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بازیاب افراد میں68 بچے اور 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بوکو حرام کے خلاف جنگ میں چاڈ،نائیجریا ،کیمرون اور بیننمشترکہ طور پرکاروائی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں