تائیوان: ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

ایک سو تیس سے زائد افراد ابھی تک ایک عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

428495
تائیوان: ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

تائیوان میں کل 6.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک سو تیس سے زائد افراد ابھی تک ایک عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیمیں سخت سردی میں ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان دارالحکومت تاینان کے جوار میں ایک 17 منزلہ عمارت میں ہوا ہے۔

حالیہ اطلاع کے مطابق 9 ویں منزل کے ملبے سے ایک 20 سالہ نوجوان کو بچایا گیا ہے لیکن تاحال 130 سے زائد افراد ملبے تلے موجود ہیں۔

ان میں 30 افراد کے ملبے کے اوپری سطح پر کہیں قریب ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امدادی ٹیمیں اور تربیت یافتہ کتے ملبے کے نیچے متاثرین کی جگہیں معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں