شام کا مستقبل کسی فرد واحدکے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا:مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے بحران سے متعلق طرفین سے فائر بندی اور سیاسی حل کےلیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے

364080
شام کا مستقبل کسی فرد واحدکے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا:مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے بحران سے متعلق طرفین سے فائر بندی اور سیاسی حل کےلیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بان کی مون نے سال رواں میں پیش آنے والے اہم واقعات کے بارے میں ایک پریس کانفرنس طلب کی جس میں انہوں نے بالخصوص شامی بحران کے سیاسی حل کو فوقیت دی ۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران کے خاتمے کےلیے عالمی برادری کو سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرور ت ہے جبکہ 18 دسمبر کو نیو یارک میں شام کے عالمی حمایتی گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہو گا۔
بان کی مون نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال جنوری میں شام میں طرفین ،فائر بندی اور پُر امن سیاسی تصفیئے کےلیے رضا مند ہو جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شام کے مستقبل کو کسی ایک شخص کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔
بان کی مون نے مئی کے مہینے میں استنبول میں منعقد ہونے والے "انسانیت عالم" نامی ایک اجلاس کے حوالےسے کہا کہ یہ اجلاس منظم طریقے سے انسانیت کو در پیش مسائل کے حل پر غور کے لیے مفید ثابت ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں