لاس اینجلس میں اسکولوں کو الیکٹرانک دھمکی ، تمام اسکول بند

لاس اینجلس میں الیکٹرانک دھمکی کے بعد تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

410617
 لاس اینجلس میں اسکولوں کو الیکٹرانک دھمکی ، تمام اسکول بند

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اسکولوں کو ملنے والی غیر واضح الیکٹرانک دھمکی کے بعد تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
لاس اینجلس پولیس کی ترجمان نے دھمکی کی نوعیت نہیں بتائی لیکن یہ کہا کہ تمام بچوں کو احتیاطً گھر بھجوا دیا گیا ہے ۔لاس اینجلس ڈسٹرکٹ امریکہ میں دوسرا بڑا ڈسٹرکٹ ہے جہاں6لاکھ 40ہزار طلبہ ایک ہزارا سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پولیس کیمطابق تمام ا سکولوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور یہ اسکول تب تک بند رہیں گے جب تک خطرہ ٹل نہیں جاتا۔لاس اینجلس پولیس کے سربراہ سٹیون زیپرمین نے کہا ہے کہ ہمیں منگل کی صبح دھمکی ملی موصول ہوئی ہے جس میں ہمارے اسکولوں کو خطرے کا ذکر کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں