دنیاکودہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری  کرنی چاہیے: ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اطہار ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 20 سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے مسائل میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے

407699
دنیاکودہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری  کرنی چاہیے: ایردوان

صدر رطب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی برادری کے پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اطہار ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 20 سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے مسائل میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کے نقصان پہنچانے کے خلاف پوروی دنیا کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام ممالک کو مشترکہ طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔
صدر ایردوان نے اشک آ باد میں سب سے پہلے گیورگی مارگیولاشویلی سے ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم میں امحمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
بعد میں انہوں نے بیلا رو، کرغزستان، افغانستان، تاجکستان، کروشیا زور مولدویہ کے صدور سے الگ الگ ملاقات کی۔

 

 

 

 

 

 




ٹیگز:

متعللقہ خبریں