اولاند ۔ ایردوان ٹیلی فون بات چیت

ایوانِ صدارت کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس بات چیت میں موسمی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور پیرس کانفرس کے معاملات پر غور کیا گیا

406926
اولاند ۔ ایردوان ٹیلی  فون بات  چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایوانِ صدارت کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس بات چیت میں موسمی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور پیرس کانفرس کے معاملات پر غور کیا گیا۔
صدر ترکی نے پیرس میں منعقد ہونے والےسربراہی اجلاس کے کامیابی سے ہمکنار ہونے کی اہمیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاوہ ازیں اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ پیرس معاہدے میں ترکی کی تجاویز کو بالائے طاق رکھا جانا اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں سربراہان نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں علاقے کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں