امریکہ کی ریاست اوریگون میں طوفان اور شدید بارشیں

متحدہ امریکہ کی ریاست اوریگون میں بارشوں سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہےاور علاقے میں بجلی منقطع ہے۔

404552
 امریکہ کی ریاست اوریگون میں طوفان اور شدید بارشیں

متحدہ امریکہ کی ریاست اوریگون میں طوفان اور شدید بارشوں سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔
شدید بارشوں سے رہائشی مکانات اور دکانیں پانی سے بھر گئی ہیں اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں ۔اوریگون کے سالیم علاقے میں لینڈ سلائڈنگ سے شاہراہ بند ہو گئی ہے جسے کھولنے کے لیے علاقے میں متعلقہ مشینیں بھیج دی گئی ہیں ۔ بارشوں سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے ،علاقے میں بجلی منقطع ہے ۔واشنگٹن اور سیٹل شہروں میں بھی شدید بارشوں سے سخت نقصان پہنچا ہے ۔مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کیمطابق بارشیں اور طوفان مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ ہلال احمر نے متاثرین کو امداد بھیجنی شروع کر دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں