بلا ویزے کے امریکہ کے سفر پر پابندیاں

مشرق وسطی کے ممالک سے آنے والے اور ویزے کی بندش نہ ہونے والے پروگرام سے استفادہ کرنے کے خواہاں افراد کا قانونی ماضی، مالی صورتحال اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطہ ہونے یا نہ ہونے کا بغور جائزہ لیا جائیگا

360663
بلا ویزے کے  امریکہ کے سفر پر پابندیاں

متحدہ امریکہ کی طرف سے مشرق ِ وسطی اور یورپ کے بعض ممالک کے شہریوں کو بلا ویزے امریکہ کا سفر کرنے کے سیاحتی پروگرام میں سنجیدہ سطح کی حد پابندیاں لائی جا رہی ہیں۔
اس ضمن میں مسودہ قرار داد کو ایوانِ نمائندگان میں قبول کر لیا گیا ہے۔
نئے قانون کے مطابق الیکڑونک پاسپورٹ کا استعمال لازمی ہو گا۔
نئے عمل درآمد کے ساتھ مشرق وسطی کے ممالک سے آنے والے اور ویزے کی بندش نہ ہونے والے پروگرام سے استفادہ کرنے کے خواہاں افراد کا قانونی ماضی، مالی صورتحال اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطہ ہونے یا نہ ہونے کا بغور جائزہ لیا جائیگا۔
یہ چیز دہری شہریت رکھنے والے افراد پر بھی لاگو ہو گی۔
واضح رہے کہ یورپ اور مشرق وسطی کے 38 ملکوں کے شہری 90 دنوں تک قیام کے لیے ویزے سے مبرا عمل درآمد سے استفادہ کرتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ امریکہ نے یہ قدم 13 نومبر کے پیرس حملوں کے بعد دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں