ترکی اور عراق کے درمیان کشیدگی پر امریکہ کے بیانات

امریکی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ترکی اور عراق کے مابین اس موضوع کے حوالے سے ڈائیلاگ کے آغاز پر امریکہ کی ممنونیت کا اظہار کیا ہے

360125
 ترکی اور عراق کے درمیان کشیدگی پر امریکہ کے بیانات

موصل کے جوار میں متعین ترک دستوں کی 4 دسمبر کو بدلی اور 150 فوجیوں کے ہمراہ تقریباً 25 ٹینکوں کی علاقے کو منتقلی سے انقرہ اور بغداد کے درمیان تناو آنے کا معاملہ واشنگٹن کے بھی ایجنڈے میں ہے۔
امریکی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ترکی اور عراق کے مابین اس موضوع کے حوالے سے ڈائیلاگ کے آغاز پر امریکہ کی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
ترکی کی طرف سے جاری کردہ اعلانات کا جائزہ لینے کا ذکر کرنے والے کربی نے بتایا کہ ہم نے انقرہ کی صورتحال پر غور کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس نے بھی کہا ہے کہ ترک اور عراقی حکام کا مناسب طریقوں سے اس موضوع پر بحث کرنا ایک حوصلہ کن عمل ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں