بان کی مون کا فرانسیسیوں سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان نے پیرس میں 13 نومبر کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والے کنسرٹ ہال اور کیفے کا دورہ کیا

402402
بان کی مون  کا فرانسیسیوں سے اظہار یکجہتی

اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کٹھن حالات سے گزرنے والے پیرس کے مکینوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
بان نے پیرس میں 13 نومبر کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والے کنسرٹ ہال اور کیفے کا دورہ کیا۔
اس دوران پیرس کی میئر این ہیڈا لگو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
بان نے دہشت گرد حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھنے والوں کی یاد میں جائے واقع پر پھول رکھے اور احترامً خاموشی اختیار کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پیرس فن و ثقافت کی علامت کے حامل شہروں میں شامل ہے ، تا ہم اب یہ دہشت گرد حملوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی بن چکا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں