حملہ دہشتگردی کا حملہ نہیں تھا
امریکہ نے کہا ہے کہ 14 افراد کی ہلاکت اور 21 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والا دہشتگردی کا حملہ نہیں تھا
امریکہ نے کہا ہے کہ 14 افراد کی ہلاکت اور 21 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والا دہشتگردی کا حملہ نہیں تھا۔۔۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما کی قومی سکیورٹی ٹیم ، ریاست کیلیفورنیا کے سماجی خدمات کے مرکز پر حملہ کرنے والے جوڑے سیّد رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تشفین ملک کے کسی دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہونے کے بارے میں کسی دلیل تک نہیں پہنچ سکی۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال حملہ آور جوڑے کے کسی تنظیم یا گروپ کا رکن ہونے یا زیادہ وسیع پیمانے کے حملے کے ایک حصے کے طور پر حملہ کرنے کے بارے میں کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔
واضح رہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں بدھ کے روز معذوروں کے سماجی ادارے پر حملے میں 26 سے 60 سال کی عمر کے 14 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
حملہ آوروں سیّد رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تشفین ملک کو پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک
شہر کے مرکز میں افراتفری مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی