ارجنٹائن کے نئے صدر کا دورہ برازیل

برازیل کی خاتون صدر دیلما روزیف سے ملاقات کے دوران صدر موریسیو ماکری نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے متمنی ہیں جو کہ فی الوقت کساد بازاری کا شکا رہیں

358786
ارجنٹائن کے نئے صدر کا دورہ برازیل

ارجنٹائن کے نئے صدر موریسیو ماکری نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ برازیل کا کیا ۔
برازیل کی خاتون صدر دیلما روزیف سے ملاقات کے دوران ماکری نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے متمنی ہیں جو کہ فی الوقت کساد بازاری کا شکا رہیں۔
ماکری نے وینیزویلا کے انتخابات پر غور کرتےہوئے کہا کہ ہم وینیزویلا کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید کرتےہیں کہ انتخابی نتائج کے ذریعے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کم ہوگی ۔
صدر ماکری کے اس دورہ برازیل کے دوران نو منتخب وزیر خارجہ سوزانہ مال کورا بھی وفد میں شامل تھیں۔
بعد ازاں صدر ماکری چلی روانہ ہو گئے جہاں وہ صدر میشیل باخلیٹ سے ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں