فرانس دو مشکوک افراد کی تلاش میں ہے

مشکوک افراد کی طرف سے گزشتہ ماہ ستمبر میں عبدالسلام کو ہنگری جانے میں معاونت فراہم کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے

400850
فرانس دو مشکوک  افراد کی تلاش میں ہے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مذموم دہشتگ گرد حملے کے حوالے سے تفتیش و تحقیق جاری ہے۔
پولیس نے ان حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام سے تعاون کرنے کا مورد الزام ٹہرائے جانے والے دو مشکوک افراد کی تصویروں کو افشا کر دیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ دونوں مشکوک افراد کے "مسلح اور خطرناک ہونے" پر عوام کو متنبہ بھی کیا ہے۔
مشکوک افراد کی طرف سے گزشتہ ماہ ستمبر میں عبدالسلام کو ہنگری جانے میں معاونت فراہم کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے تین سو زائد زخمی ہو گئے تھے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں