ہم برطانوی فورسز کے شام کی فضاوں میں اڑنے کے منتظر ہیں

ہم برطانوی فورسز کے بھی کولیشن فورسز کے ساتھ مل کر شام کی فضاوں میں اڑنے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ باراک اوباما

398518
ہم برطانوی فورسز کے شام کی فضاوں میں اڑنے کے منتظر ہیں

امریکی انتظامیہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی کولیشن کے فضائی آپریشنوں میں شمولیت سے متعلق بل کی منظوری پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ہم برطانوی فورسز کے بھی کولیشن فورسز کے ساتھ مل کر شام کی فضاوں میں اڑنے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔
صدر اوباما نے برطانیہ کے بین الاقوامی کولیشن میں شامل اہم ترین ممالک میں سے ایک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فورسز کے کولیشن کے فضائی ڈیوٹی احکام کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے ہم مل کر کام کریں گے۔
صدر اوباما نے داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں جرمنی کی طرف سے شام میں ایک ہزار 200 فوجیوں کے ساتھ ساتھ تعاون کے دیگر عناصر بھیجنے کے فیصلے پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔
جرمن پارلیمنٹ کی منظوری کے منتظر بل کو رواں ہفتے پارلیمنٹ کی منظوری کے لئے پیش کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں