مونٹیگری نیٹو کا 29 واں رکن

برسلز میں منعقدہ وزراء خارجہ کے اجلاس کے دوسرے روز سابق جمہوریہ یوگوسلاویہ کا حصہ ہونے والے مونٹیگری کے ساتھ رکنیت مذاکرات کو شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

397721
مونٹیگری نیٹو  کا 29 واں رکن

نیٹو نے مونٹیگری کو میثاق کے 29 ویں رکن بننے کی پیش کش کی ہے۔
برسلز میں منعقدہ وزراء خارجہ کے اجلاس کے دوسرے روز سابق جمہوریہ یوگوسلاویہ کا حصہ ہونے والے مونٹیگری کے ساتھ رکنیت مذاکرات کو شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رکن مملکتوں کے نمائندوں کی تالیوں کی گونج میں جاری کردہ اعلان کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ یہ مونٹیگری ، مغربی بلقان اور نیٹو کے لیے ایک با معنی دن ہے۔ یہ فیصلہ ایک اچھے اتحاد کی شروعات ہے۔
واضح رہے کہ کئی ماہ تک جاری رہنے والے سلسلہ شراکت کے بعد مونٹیگری میثاق کا 29 واں رکن بنے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں